تلنگانہ

بابری مسجد دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کی جائے، کاغذ نگر مسلم سوسائٹی

کاغذنگر 6 دسمبر/کاغذنگر مسلم سوسائٹی کی جانب سے جناب عبدالسبحان سلفی سابقہ وایس چیرمین بلدیہ. ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع صدر سید معین، ٹی آر ایس قاید ذاکر شریف، صدیق احمد کو آپشن ممبر نے ایک وفد کے ساتھ روینیو ڈویژن آفیسر کاغذ نگر کو بابری مسجد کی اسی جگہ پر دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اردو میں یاد داشت پیش کی اس موقعہ پر عبدالسبحان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان امن پسند ہے اور آج 25 سال گذر نے کے بعد بھی عدالت عالیہ کے فیصلہ کا منتظر ہے جناب معین نے کہا کہ ہندوستان جمہوری ملک ہے اور ہر ایک کو برابر کا حق حاصل ہے اور آج ہم یہاں کاغذ نگر RDO کو یاد داشت دیتے ہوے ہمارے مطالبہ کو گورنر آف انڈیا تک پہنچانا چاہتے ہیں اس موقعہ پر ان کے ساتھ عبدالقدیر. محمد صادق. فاروق ملنس. عبدالمجید. فاروق الزماں اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button