انٹر نیشنل

پرینکا چوپڑہ ایشیاء کی سب سے سیکسی خاتون

مہاراشٹرا7 ڈسمبر/ بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ ایشیاء کی سب سے ذیادہ سیکسی خاتون ہیں۔ برطانیہ کی سالانہ پولنگ میں انھیں یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ لندن کی ایسٹرن آئی نامی ہفتہ واری میگزین کے سروےمیں اس بات کا انکشاف ہوا۔ جاریہ سال ایشیاء کی سب سے سیکسی لیڈیز کون کے پول میں 35 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن میں پرینکا سر فہرست رہیں۔ پچھلے سال اس مقام پر بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون تھیں لیکن اس مرتبہ پرینکا انھیں پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button