تلنگانہ

منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے نتیجہ کا اعلان سے قبل ہی راجگوپال ریڈی نے شکست قبول کرلی !

حیدرآباد _ 6 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے  نتیجہ کا ابھی الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر اعلان بھی نہیں کیا لیکن بی جے پی امیدوار راجگوپال ریڈی نے نتائج کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اپنی امکانی  شکست کو قبول کرلیا۔ 11 ویں راونڈ ختم ہونے کے بعد ٹی آر ایس امیدوار 7 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے تھے اس وقت ہی راجگوپال ریڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت ٹی آرایس نے شراب اور رقم تقسیم کی اور اقتدار کا غلط استعمال کیا۔100 ارکان اسمبلی اور وزرا کو منوگوڑو اسمبلی میں تعینات کیا گیا۔

راجگوپال ریڈی نے کہا کہ اگر چکہ ٹی آر ایس نمبر سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے لیکن اخلاقی طور پر جیت میری ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button