نقلی،اصلی گھی تیار کرنے والے حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس نے نقلی گھی کی تیاری کرنے والی تمل ناڈو کی ٹولی کو گرفتار کیا گیا۔

ڈالڈا میں کیمکلس ملاکر اسے اصلی گھی کی طرح تیار کیا جارہاتھا جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
شیوا اور ایشورنامی دو افراد موسٰی رام باغ، شالی واہنا نگر میں ایک مقام پر یہ گھی تیار کررہے تھے۔ یہ ٹولی سویٹ شاپ اور کرانہ دکان کے علاوہ کیٹررس کو یہ گھی کم قیمت پر فروخت کررہی تھی۔ پولیس نے ان کے پاس 4500 کیلو گھی اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیا۔

ٹاسک فورس کے عہدیدار کوٹی ریڈی نے بتایا کہ ابھی تک ملاوٹ شدہ اور نقلی اشیاء تیار کرنے کے معاملہ میں 50 کیسس درج کئے گئے ہیں۔