تلنگانہ

مجلس نے راجندر نگر اسمبلی کے امیدوار کے نام کا بھی اعلان کردیا

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین نے حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ بی روی یادو حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے مجلس کے امیدوار ہوں گے اور انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ان کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ 22 سال سے پارٹی کارکن کے طور پر کام‌کررہے ہیں۔آج صبح ہی جوبلی ہلز حلقہ سے راشد فراز کے نام کا اعلان کیا گیا تھا

 

اور شام حلقہ اسمبلی راجندر کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ تاحال بہادر پورہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button