تلنگانہ

کاماریڈی ضلع میں پے اسکیل کے مطالبہ میں وی آر اے کی خودکشی

کاماریڈی _ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ولیج ریونیواسسٹنٹ (وی آراے) اشوک کی خودکشی سے ضلع کاماریڈی کے ایلاریڈی ایریا اسپتال کے قریب کشیدگی پھیل گئی۔ اسپتال کے قریب وی آرایزنے احتجاج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ بی جے پی اور کانگریس لیڈروں نے وی آر ایز کے احتجاج کی حمایت کی۔ اس موقع پرپولیس کی احتجاجیوں سے بحث وتکرار ہوگئی۔پولیس نے احتجاجیوں کے جذبات کوسرد کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں اس میں ناکامی کے بعد پولیس نے زبردستی طورپر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔واضح رہے کہ کاماریڈی ضلع کے ناگی ریڈی پیٹ کے بولارم میں اشوک نامی وی آراے نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button