بزنس

پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد

نئی دہلی _ مرکزی  حکومت نے پیاز کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے اور گھریلو بازار میں اُس کی سپلائی کو بہتر بنانے کی خاطر پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد محصول نافذ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اِس سال 31 دسمبر تک برآمداتی ڈیوٹی نافذ کی ہے۔

 

وزارت نے کہا ہے کہ اِس محصول کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اِس سے قبل حکومت نے پیاز کی دستیابی کو بہتر بنانے کیلئے اپنے وافر ذخیرے سے تین لاکھ ٹن پیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے پچھلے ہفتے NAFED اور NCCF کے مینجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور پیاز کی دستیابی کے طریقہ ¿ کار کو قطعی شکل دی تھی۔

 

اِس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اُن ریاستوں یا خطوں کے اہم بازاروں کو پیاز دستیاب کرائی جائے گی جہاں پیاز کی خردہ قیمت پورے بھارت کی اوسط قیمت سے زیادہ ہے۔ موجودہ سال میں کُل 3 لاکھ میٹرک ٹن پیاز، وافر ذخیرے کیلئے خریدی گئی تھی، جس میں اگر ضرورت پڑی تو اضافہ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button