قرآن مجید جلانے کے خلاف خانہ پورمیں شدید احتجاج، اشرارکے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

خانہ پو 30 ڈسمبر/ تلنگانہ،ضلع جگتیال ملاپورمیں قرآن مجید کوجلانےاورمسجد کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف خانہ پور کے مسلم نوجوانوں نے غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کیا۔ نوجوانان خانہ پورنے دفترتحصیل پہنچ کر نائب تحصیلدارصابراحمد کے علاوہ سب انسپکٹر پولیس ونئے کلوری کو یادداشتیں پیش کیں۔ ان تمام نے شرانگیزی کرنے والے اشرارکوفوری گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ پولیس اورضلع انتظامیہ اس طرح کی شرانگیزواقعات کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ خانہ پورسے صرف 15 کیلو میٹردورموضع ملا پورمیں پیش آیا ہے اس کے پیش نظرانھوں نے یہاں کے دیہی علاقوں کی مساجد کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سب انسپکٹرپولیس نے مسلم نوجوانوں کو تیقن دیا کہ خانہ پورمنڈل کے دیہی علاقوں میں پولیس پٹرولنگ کی جائے گی۔ احجتاج میں امجد خان صدرجامع مسجد خانہ پور، یوسف احمد خان معاون رکن ضلع پریشد عادل آباد، ظہیراحمد صدرمسلم ویلفیرسوسائیٹی خانہ پور، ٹی آرایس قائد عرفان دانش، سماجی کارکن واسیع خان، شاکر خان، صابر پاشاہ، اعجاز، مشیر، نعیم خان ، محمد صفدرعلی، امتیازخان، عامراور دیگر نے حصہ لیا۔