وجئے مالیا کو بھارت واپس لانے کے اقدامات

بھارت سرکار کروڑوں روپئے بنکوں سے قرض لے کر وطن چھوڑ دینے والے شراب کے تاجر وجئے مالیا کو واپس لانے کے لئے کی تیاریوں میں ہے۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ حکومت وجئے مالیا کو ملک واپس لانے کے لئے سنجیدہ ہے۔ انھیں واپس لاتے ہوئے بنکوں کے قرض کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ حکومت خشک سالی کے علاوہ دیگر تمام موضوعات پر پارلیمنٹ میں مباحث کے لئے تیار ہے۔