کار ریسنگ سابق اسپیکر اسمبلی کے فرزند پکڑے گئے

حیدرآباد کی سڑکوں پر کار ریس کے الزام میں سابق اسپیکر اسمبلی آندھراپردیش کے فرزند پکڑے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات کے بی آر پارک سے جوبلی ہلز کے درمیان پولیس نے بائیک اور کار ریسنگ میں حصہ لینے  والے نوجوانوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ پولیس نے برق رفتاری سے چلائی جانے والی 10 بائیکوں اور 6 گاڑیوں کو پکڑا۔ ان تمام کو فی کس ایک ہزار روپئے کا چالان کیا گیا۔ پکڑے جانے والوں میں سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی کے فرزند امیترا ریڈی بھی شامل ہیں۔

پکڑے جانے والے تمام نوجونوں کی پولیس نے کونسلنگ کی۔