جنرل نیوز

کاماریڈی کے بڑاقصاب گلی و اسلام پورہ میں کانگریس کاہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کا افتتاح۔

کاماریڈی _ تلنگانہ  مہیلاکانگریس کی صدر سُنیتاراو نے کاماریڈی کے بڑاقصاب گلی و اسلام پورہ میں کانگریس کاہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کا افتتاح کیا اور سابق وزیر محمد علی شبیر کے ساتھ مل کر گھر گھر پہنچکر کانگریس کے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پوسٹر چسپاں کئے ۔

مقامی عوام اور خواتین و طلباء طالبات نے سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کا خیرمقدم کیا رکن بلدیہ وارڈ نمبر 31 گیانیشوری دیوی نے مقامی عوام سے تعارف کروایا۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام میں عوام میں جوش دیکھاگیا ریلی کے بعد  محمد علی شبیر  کے مکان پر ریاستی صدر مہیلا کانگریس سسنیتاراو کی ضلع صدر کانگریس کیلاش سرنیواس ٹاون صدر کانگریس پی راجو یوتھ صدر کانگریس سرنیواس گوڑ سابق نایب صر نشین و رکن بلدیہ سید انور احمد رکن بلدیہ کانگریس محمد علی اسحاق عرف شیرو میناٹی صدر کانگریس سراج الدین نے شال پوشی و گلپوشی کی سنیر کانگریسی قاید ایڈوکیٹ مقصود احمد نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا

متعلقہ خبریں

Back to top button