جنرل نیوز

قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کارپورٹیرا یم اے قدوس کی خدمات مثالی ہے _ نظام آباد میئر نیتو کرن و دیگر قائدین کی جانب سے اظہار ستائش  

نظام آباد 10 ستمبر (اردو لیکس ) نظام آباد میٹر بلدیہ مسز نیتو کرن شیکھر نے کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 دهار و گلی نظام آباد مسٹریم اے قدوس کی جانب روایتی طور پر گنیش رتھ جلوس کے موقع گنیش بھکتوں کیلے پھل اور پانی کا نظم کرنے پر زبردست ستائیش کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹریم اے قدوس قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارگی ۔ کی بہترین مثال ہے اس طرح کے اقدام سے قوموں و فرقوں میں محبت و خلوص بڑھے گا ۔

 

اور غلط فہمیاں دور ہوں گی ۔ کارپوریٹریم اے قدوس کی جانب سے ہر سال گنیش جلوس کے موقع پر بڑا بازار واٹرٹینک کے پاس گنیش بھکتوں کیلئے پھل اور پینے کے پانی کا نظم کرتے آ رہے ہیں ۔ میٹربلدیہ نیتو کرن شیکھر کارپوریٹیریم اے قدوس کی جانب سے قائم کے گئے اس سنٹر کا افتتاح کیا اور گنیش بھکتوں میں پھل و پانی کے پاکٹس و بوتلییں تقسیم کے کارپوریٹریم اے قدوس نے میٹر نیٹو کرن شیکھر کا خیر مقدم کیا – شالپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت کی ۔ اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے کے فروغ کیلئے کیش رتھ جلوس کے موقع پر پھل و پینے کے پانی کا نظم کرتے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نظام باد قومی یکجہتی اور امن وامان کا گہوارہ ہے اور ہر طبقہ کا آپسی اتحاد مثالی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ آپسی اتحاد و محبت و خلوص سے ہی ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے جہاں پر فرقہ پرستی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس سنٹر پر پی جے پی ریاستی کونسل دھنپال سوریہ نارائنا ٹوٹاون ایس ہیچ او وجے کمار ٹو ٹاؤن ایس آئی پرمیشور سابق رکن اسمبلی اینڈ لا لکشمی نارائنا اے سی پی مسٹر وینکٹشور نے سنٹر پر پہونچ کر کارپوریٹر یم اے قدوس کی ستائش کی اور قومی یکجتی کے فروغ کیلئے قابل تقلید و بہترین اقدام قرار دیا ۔ اس موقع پر نوڈا ڈائریکٹر اختر احمد خان ۔ ٹی آر ایس قائدین یم اے جلیل محمد پرویز و دیگر نوجوان بھی موجو تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button