مرکزی وزیر سشما سوراج اسپتال میں شریک

بھارت کی مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی۔ انھیں پیر کی رات علاج کے لئے دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں شریک کیا گیا۔ سینے میں درد کی شکایت پر انھیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کے مختلف معائنے کئے گئے۔ اسپتال کے ترجمان امیت گپتا نے بتایا کہ مرکزی وزیر کی صحت اب بہتر ہے۔