جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں آر ٹی او کی جانب سے ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان

نارائن پیٹ: 20 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ آر ٹی او مسٹر ویراسوامی کے بموجب نارائن پیٹ ضلع کے مختلف علاقوں سے ضبط شدہ مختلف قسم کی گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ میں بغیر دعویٰ ملکیت کے پڑی ہوئی ہیں۔ جن کی نیلامی 21 ستمبر بروز جمعرات 11 بجے دن دفتر آر ٹی او آفس واقع یادگیر روڈ نارائن پیٹ میں مقرر ہے۔ خواہش مند افراد دفتر آر ٹی او سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button