جرائم و حادثات

حیدرآباد کے تالاب میں 3 کم عمر بچے غرقاب

حیدرآباد کے راجندر نگر، عمدہ نگر کے تالاب میں تین کم عمر بچے ڈوب گئے۔

فوری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق جل پلی کے پاشا ، سمیر اور پرشانت پیر کے دن اپنے گھر سے کچھ بتائے بغیر نکلے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔ کل شام ہی ان کے ماں باپ نے پریشان ہوکر میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت کی۔ رات سے انھیں تلاش کیا جارہا تھا کہ منگل کی صبح ان بچوں کی لاشیں تالاب میں نظر آئیں۔ لاشوں کو نکال لیا گیا۔

شبہ ہے کہ تیرنےکے دوران یہ بچے پانی مِں ڈوب گئے۔  

متعلقہ خبریں

Back to top button