شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

تلنگانہ کےرنگا ریڈی ضلع میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واردات پیش آئی۔ شاہ میر پیٹ ، بالاجی نگرکی رہنے والی گوتمی کی شادی کچھ سال پہلے راجیش سے ہوئی تھی۔ دونوں میں اکثر جھگڑے ہورہے تھے جس کے چلتے کل رات شوہر نے بیلٹ سے گلا دبا کر اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ راجیش کو اپنی  بیوی کے چال چلن پر شک تھا۔ جواہر نگر پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا۔