مبارکباد

پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس کے انتخابات _ محمد معین الدین اقبال نظام آباد متفقہ طور ریاستی نائب صدر منتخب

پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس کی تیسری سالانہ کانفرنس کا انعقاد و انتخابات محمد معین الدین اقبال نظام آباد متفقہ طور ریاستی نائب صدر منتخب محکمہ ڈاک ملازمین و این ایم کے گروپ کی جانب سے مبارکباد 

 

نظام آباد2/ مارچ (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس کی تیسری سالانہ کانفرنس کا کریم نگر میں انعقاد عمل آیا کانفرنس میں ملازمین کے مختلف آمور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس کے انتخابات پی تھری سرکل صدر مہندر اور سکریٹری شیوا کمار کی نگرانی میں عمل میں لائے گئے۔ جس میں سی ایچ کمار کو ریاستی صدر، اور محمد معین الدین اقبال نظام آباد کو متفقہ طور پر ریاستی نائب صدر منتخب کیا گیا محمد معین الدین اقبال جو محکمہ ڈاک میں (28) سال سے برسرِ خدمت انجام دے رہے ہیں

 

انہوں یونین میں ( 18) سالوں سے مختلف عہدوں پر فائز رہتے پوسٹل ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں وہ ایک اچھے قلم کار کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکار بھی ہیں مختلف موقع پر انہوں نے فلمی دنیا کے ممتاز گلوکار وں کے نغمے اور ممتاز شعرائے کرام کی غزلوں کو کلام کو اپنی منفرد آواز میں سامعین کے سامنے پیش کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے اور یاد رفیع و دیگر گلوکاروں کی سالگرہ کے موقع پر کئ ایک کلچرل پروگراموں کا ریاست تلنگانہ وملک کی دیگر ریاستوں میں اپنا شو پیش کیا علاوہ ازیں حکومت ہند کی جانب سے عوام کے لیے آدھار کارڈ س لازمی قرار دے جانے پر ان کی رہنمائی کے لیے نظام آباد میں تین آدھار سنٹر س کے قیام کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے شہر نظام آباد میں ایک سنٹر جس کا افتتاح بدست جناب مولانا ولی اللہ قاسمی رحمہ نے سینئر سٹیزن ویلفئیر سوسائٹی نظام آباد جناب ایم اے شکور صدر سوسائٹی کی سرپرستی میں کثیر اقلیتی آباد ی والے احمد پورہ کالونی نظام آباد میں قائم کیا گیا

 

معین الدین اقبال کو پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس کا نائب صدر منتخب کئے جانے پر محکمہ ڈاک سے وابستہ ملازمین کے علاوہ این ایم کے گروپ کے احباب جن میں قابل ذکر سینئر قائد کانگریس پارٹی محمد مسعود احمد اعجاز، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس، شیخ فاروق احمد،صدر مدرس ماڈرن اپر پرائمری اسکول، محمد وصی الدین ایڈوکیٹ، ایم اے ستار اے ایس آئی جانکم پیٹ، شیخ ممتاز علی،خورشید علی قریشی، جمیل علی این آر آ ئی ، سید فاروق ، محمد عبدالخلیل الرحمن، شاہدعلی، فضل اللہ خان صدر مدرس ، ظفر خان،محمد منیرالدین آر ٹی او کنسلٹنٹ، مجید عارف این آر آئی نے محمد معین الدین اقبال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button