تلنگانہ

نکہت زرین اور حسام الدین کو چیف منسٹر کی جانب سے تہنت _ 26 اگست کو باکسر حسام الدین کی نظام آباد آمد ، بائیک ریالی کا انعقاد 

نظام آباد 23اگست (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویڈیوز میڈیا) تلنگانہ ریاستی حکومت کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کی اختتامی تقریب پیر کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرنظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے نکھت زرین اور حسام الدین جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کے تھے چیف منسٹر کے سی آر نے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے ہاتھوں تہنت اور اعزازات سے نوازاے جانے ہر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور وزیر اعلی سے اظہار تشکر کیا

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر متھنا کے مطابق، حال ہی میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ باکسنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حسام الدین اس ماہ کی 26 تاریخ کو شہر نظام آباد آمد کے موقع پر ان کا عظیم الشان پیمانے پر استقبال کیا جائے گا اس خصوص پھولانگ چوراہا تا ڈسرکث اسپورٹس اتھارٹی گروانڈ کلکریٹ ایک بائیک ریالی کا انعقاد عمل لایا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button