ملک کے لیے بات کرنا غداری کب سے ہوگیا؟ کنہیا کمار کا سوال

جے این یو طلباء تنظیم کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ دیش بھکتی اور مودی بھکتی میں فرق ہوتا ہے۔بعض لوگ مودی بھکتی کو دیش بھکتی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کنہیا کمار نے آج حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ جان بوجھ کر یونیورسٹیز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔کنہیا کمار نے ملک کے تمام نوجونوں سے متحد ہونےکی اپیل کی اور سوال کیا کہ ملک کے لیے ملک کے لوگوں کے لیے بات کرنا ملک سے غداری کب سے ہوگیا؟