نیشنل

گورنروں کی 48 ویں کانفرنس کے دوران تشکیل دی گئی گورنروں کی کمیٹی نے صدر جمہوریہ کو اپنی رپورٹ پیش کی

نئی دہلی،10؍جنوری( پی آئی بی) گورنروں کی کمیٹی، جو اکتوبر 2017 میں گورنروں کی 48ویں کانفرنس کے دوران تشکیل دی گئی تھی، نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کوودن سے ملاقات کی اور انہیں راجیہ پال وکاس کے راجدوت معاشرے میں تبدیلی کے لئے ایجنٹس کے طور پر گورنروں کے اہم رول سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ یہ کمیٹی آندھرا پردیش-تلنگانہ کے گورنر جناب ای ایس ایل نرسمہن، تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، اترپردیش کے گورنر جناب رام نائک، تریپورہ کے گورنر جناب ٹی اے رائے اور ہماچل پردیش کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت پر مشتمل ہے۔

یہ کمیٹی اس لئے تشکیل دی گئی تھی تاکہ ترقی کے عمل کو آگے لے جانے میں گورنروں کے رول کا جائزہ لیا جاسکے۔ اپنی رپورٹ میں اس نے ایک ایکشن نتیجہ خیز فریم ورک بتایا ہے جو کہ راج بھونوں کے ذریعے اپنایا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ میں سرگرمیوں کے ساتھ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا گیا ہے جو کہ سرو شریسٹ بھارت کے مقامد کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔ اس لئے گورنروں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں ترقیاتی اسکیموں کے مجموعی نفاذ میں اہم رول ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button