تلنگانہ سکریٹریٹ میں ایک شخص نے اپنی زبان کاٹ لی

تلنگانہ سکریٹریٹ میں آج ایک شخص نے اپنی زبان کاٹ لی۔ ذرائع کے مطابق راجو چاری نامی شخص آج سکریٹریٹ پہنچا اوراس نے سکریٹریٹ میں سی بلاک کے قریب بلیڈ سے اپنی زبان کاٹ لی وہاں موجود عملہ نے اسے فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق جیڈی میٹلہ سے ہے اور وہ وظیفہ کی کاروائی کے لئے سکریٹریٹ پہنچا تھا۔