حیدرآباد میں موسم خوشگوار

حیدرآباد میں آج اچانک غیر موسمی بارش سے موسم خوشگور ہوگیا۔ دوپہر تک بھی شدید گرمی اور جھلسا دینے والی دھوپ سےلوگ پریشان تھے۔ دوپہر کے بعد اچانک بادل چھا گئے بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش ہوئی۔ جہاں ایک طرف گرمی میں اچانک موسم کی تبدیلی سے شہریوں نے راحت کی سانس لی وہیں برقی سربراہی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آنے والے تین دنوں تک شدید گرمی کی پیش قیاسی کی تھی۔