بجلے گرنے سے ایک خاتون کی موت

حیدرآباد کے شمس آباد میں اچانک ہوئی بارش کے دوران بجلے گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ بھارگوی اور سندھیا نامی دو خواتین آج کھیت میں کام کر رہی تھیں۔ اچانک بارش شروع ہوگئی اور وہ دونوں بارش سے بچنے کے لئے ایک درخت کے سائے میں ٹہری ہوئی تھیں کہ ان پر بجلی گر پڑی جس کے نتیجہ میں بھارگوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری خاتون شدید طور پر جھلس گئی اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔