مسلم لڑکیاں حجاب پہن کر لکھ سکتی ہیں امتحان

کیرالہ ہائیکورٹ نے  آل انڈیا پری میڈیکل ٹیسٹ 2016  میں مسلمان لڑکیوں کو حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی۔ لڑکیوں کے حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کے معاملہ پر کیرالہ ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ساتھ ہی ساتھ عدالت نے یہ بھی کہا کہ طلباء امتحان شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے مرکز پہنچ جائیں۔