تلنگانہ

تلنگانہ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ کانگریس اقتدار پر آئے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک

حیدرآباد: کرناٹک ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ریاست کی بہتری اور ترقی کیلئے تبدیلی چاہتے ہیں اور تلنگانہ میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ کانگریس حکومت بنائے گی۔ وہ ایک خانگی ٹی وی چینل‌کو انٹرویو دے رہے تھے۔

 

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ گئے ہیں وہ بہتر حکمرانی والی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ضرور ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ چندرشیکھر راو، این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button