کم عمر ذ ہین لڑکی کے مکان میں چیف منسٹر تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندراشیکھرراو نے منگل کے روز کھمم میں ریاست کی سب سے کم عمر ذہین لڑکی لکشمی شریجا کے  مکان پہنچ کر لڑکی کے ساتھ کچھ وقت گزارہ. چیف منسٹر کے ہمراہ ان کی دختر و رکن پارلیمنٹ کویتا بھی موجود تھی.تیسری جماعت میں زیر تعلیم 9 سال کی شریجا انتہائی ذہین ہے وہ تلنگانہ کی مکمل تاریخ سے واقف ہے ہندوستان کی ریاستوں کے چیف منسٹرس وزرا اور دوسری تاریخی و سیاسی معلومات ہیں گزشتہ ماہ شریجا نے کیمپ آفس میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوے ان کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیا تھا جس پر چیف منسٹر نے لڑکی کو 10 لاکھ 16 ہزار کا انعام بھی دیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک دن اس کے مکان آئیں گے.