الیکشن کمیشن نے کھمم کے کلکٹر اور ایس پی کاتبادلہ کردیا

کھمم کے پالیرو اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کی پولنگ سے قبل ہی الیکشن کمیشن نے ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کا تبادلہ کردیا.تلنگانہ کانگریس لیڈرس کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے ضلع کلکٹر کھمم لوکیش کمار اور ایس پی شہنواز قاسم کے ساتھ ریٹرینگ آفیسر کا بھی تبادلہ کردینے کی چیف سکریٹری تلنگانہ کو ہدایت دی.جس پر ریاستی حکومت نے کھمم ضلع کلکٹر کی حیثیت سے دانا کشور اور راما رامیشوری کو ایس پی کھمم مقرر کردیا.

تلنگانہ پی سی سی اتم کمارریڈی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے دلی میں چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے نمایندگی کرتے ہوے ٹی آر ایس حکومت پر سرکاری مشنری کا بے جا استعمال کا الزام عاید کیا.انھوں نے ضلع انتظامیہ پر بھی جانبداری برتنے کا الزام عاید کیا.