نیشنل

حیدرآباد میں پٹرول ٹینکردھماکہ ایک اور زخمی کی موت

حیدرآباد 14 جنوری (اردولیکس)حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چنگی چرلہ چوراہا پرپٹرول ٹینکر میں دھماکہ میں زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی فوت ہوگیا۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے آئیل ٹینکرمیں لگی آگ نے پکوان گیس سلنڈرس کی لاری کو اپنی زد میں لے لیا تھا جس کے بعد سلنڈرس ایک کے بعد ایک دھماکے سے پھٹ پڑے تھے۔ اس حادثہ میں بائیک سوار موقع پرہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دیگر دس افراد شدید طورپرجھلس گئے تھے ان تمام کو علاج کیلئے گاندھی ہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے جہاں اتوارکی رات وینکٹیش فوت ہوگیا۔ مہلوک کا تعلق ریاست آندھراپردیش ضلع نیلور کے جسینی پورم سے بتایا گیا ہے۔ وہ تلنگانہ آرٹی سی کارپوریشن کے چنگی چرلہ ڈپو میں سپروائزرکی حیثیت سے کام کرررہا تھا۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button