انٹر نیشنل

ہندوستان میں حج سبسیڈی برخواست

نئی دہلی 16 جنوری(ایجنسیز) مرکزی حکومت نے حج سبسیڈی برخواست کردی ہے۔ اقلتی امور کے وزیرمختارعباس نقوی نے کہا کہ اس سال سے عازمین حج کوسبسیڈی نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق میں سپریم کورٹ نے حج سبسیڈی برخواست کرنے کا حکم دیا تھا۔ نقوی نے بتایا کہ ہندوستان سے بحری جہازوں کی بحالی کی جائے گی اور سمندری راستہ سے عازمین کو حج کیلئے روانہ ہونے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ مرکزنے سال 2016 کے دوران 405 کروڑ رپئے اور سال 2014 میں 577.7 کروڑ روپئے حج سبسیڈی کیلئے دئیے تھے سالہا سال حج سبسیڈی کی رقم میں آہستہ آہستہ کمی کی جارہی تھی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حج سبسیڈی پرخرچ کی جانے والی رقم کو لڑکیوں کو بااختیاربنانے اور ان کی تعلیم پر خرچ کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button