نظام آباد میں صورتحال سنگین! حیدرآباد سے زیادہ کنٹینمنٹ زون قائم

حیدرآباد _ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ریاست بھر میں 363 مائیکرو کنٹینمنٹ زون قائم کئے  گئے ہیں مرکزی حکومت نے پہلے بھی یہ تجویز پیش کی تھی کہ کورونا  کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاستی حکومتوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قائم کرنا چاہئے۔ ان علاقوں میں جہاں وائرس سب سے زیادہ پایا جاتا ہے ان کی شناخت زون کے طور پر کی جاتی ہے۔ کورونا سے متاثر افراد کے  مکانات ، اپارٹمنٹس اور دیگر رہائشی علاقوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

اس وقت ریاست میں 363 مائیکرو کنٹینمنٹ زون قائم کئے گئے ہیں۔نظام آباد میں سب سے زیادہ تعداد 58 ہے۔ اس کے بعد حیدرآباد میں 52 ہیں۔ نرمل میں 23 ، رنگاریڈی میں 21 ، وقارآباد 19 ، میڈچل میں 18 ، کھمم میں 18 ، راجننا سیرسلہ میں 14 ، نلگنڈہ میں 12 اور بھونگیر ضلع میں 10مائیکرو کنٹینمنٹ زون ہیں۔