تلنگانہ

نظام آباد ضلع کی طالبہ کی کینیڈا میں ہارٹ اٹیک سے موت

نظام آباد: کینیڈا میں زیرتعلیم ضلع نظام آباد کی ایک طالبہ کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ نظام آباد رورل منڈل کے موضع ملکاپوراے سے تعلق رکھنے والے سرپنچ و بی آرایس لیڈروینکٹ ریڈی کی بیٹی 25 سالہ پوجیتا ریڈی ڈینٹل کورس کیلئے جنوری کے مہینہ میں کینیڈا روانہ ہوئی تھی۔ دس دن قبل اس کے قلب پرحملہ ہوا تھا اسے مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں دوران علاج وہ جانبرنہ ہوسکی۔ نعش آبائی مقام لائی گئی اورآخری رسومات انجام دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button