جرائم و حادثات

بارہویں جماعت کے لڑکے نے خاتون پرنسپل کو گولی مار دی – ہریانہ میں دل دہلانے والا واقعہ

نئی دہلی ۔20 جنوری ( ایجنسی) ہریانہ کے یمنانگر میں 12 ویں جماعت کے لڑکے نے اسکول سے معطل کردینے پر خاتون پرنسپل کو گولی مار  دی ۔جس کے نتیجہ میں ہیڈمسٹرس ہلاک ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق یمنانگر کے ویویکانندا اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیر تعلیم شیوانس گومبر کلاس میں کافی شرارت کرتا تھا جس کے باعث اسکول پرنسپل نے اسے 15 دن کے لئے اسکول سے معطل کردیا ۔پرنسپل کے اس فیصلے کا انتقام لینے کے منصوبہ کے تحت شیوانس نے اج اسکول میں منعقد ہوئی پرینٹس – ٹیچر میٹنگ میں زبردستی شرکت کی ۔بعد ازاں پرنسپل کے چیمبر میں گھس کر پستول سے تین راونڈ فائرنگ کردی ۔خاتون پرنسپل برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔اسکول میں اچانک فائرنگ کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔میٹنگ میں شرکت کرنے والے سرپرستوں نے شیوانس کو پکڑ لیا اور کافی  پٹائی کی ۔جس میں لڑکا زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ شیوانس نے اپنے والد کی لائیسنس یافتہ پستول لائی تھی 

متعلقہ خبریں

Back to top button