نوڈلس کھانے سے ایک کی موت دو بیمار

آندھراپردیش میں نوڈلس کھانے سے ایک لڑکی فوت ہوگئی اور اس کی دو بہنیں بیمار پڑگئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں یہ واقعہ وجے واڑہ کے ایناملاکدودرو کے پاس واقع امبیڈکر نگر میں گزشتہ روز پیش آیا.

بتایا گیا کہ تین بہنیں گھر کے قریب واقع ایک دکان سے نوڈلس کے پیاکٹس ًخریدے اور اس کو پکانے کے بعد انھوں نے سافٹ ڈرنکس کے ساتھ نوڈلس کھاے.لڑکیوں کے والد وجے کمار نے بتایا کہ نوڈل کھانے کے بعد سافٹ ڈرنک پینے کے ساتھ ہی تینوں نے قئے کرنا شروع کردئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا.جن میں15 سالہ مناسا فوت ہوگئی اور دوسری دو لڑکیاں ممتا اور نمرتا اسپتال میں زیر علاج ہیں

ڈاکٹروں کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوے نوڈلس اور سافٹ ڈرنکس کے نمونوں کو ٹسٹ کے لئے لیاب روانہ کردیا.معلوم ہوا کہ نوڈلس کی مدت ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا.