ایجوکیشن

حیدرآباد میں بُک فیرجاری

حیدرآباد 21 جنوری (اردولیکس) شہرحیدرآباد میں 31 واں بُک فیر شو جاری ہے۔ لال بہادر اسٹیڈیم میں اس کتابی میلے میں کتابوں کے شوقین افراد کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ یہاں 340اسٹالس لگائے گئے ہیں جس میں مختلف اقسام کی کتابیں دستیاب ہیں۔ شاعری، تاریخ، ادب، ثقافت،سوانح حیات،سائنسی کتابوں کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات کی کتابیں بھی اس بک فیر کا حصہ ہیں۔اس ماہ کی 18تاریخ کو اس بک فیر کا افتتاح عمل میں آیا تھا جو 11دنوں تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button