تروپتی میں عمارت منہدم ایک ہلاک

آندھرپردیش کے تروپتی میں تین منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی.یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت کے بازو ڈرین لائین کی کھدوائی جاری تھی ملبہ میں گریشمی نامی لڑکی پھنسی ہوئی تھی جس کو باہر نکالا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا.گریشمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی.مرنے والی لڑکی کی شناخت ہریکا کی حیثیت سے کی گئی.

حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ضلع کلکٹر چتور سے ربط پیدا کرتے ہوے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں.اور بچاو کاموں کے لئے مقام حادثہ پر روانہ ہونے کی ہدایت دی.

کلکٹر سدھارتھ جین نے مرنے والی لڑکی کے خاندان کو ایکس گریشا کا اعلان کیا ہے