نیشنل

رکن پارلیمنٹ گھوڑے پر پارلیمنٹ پہنچے

دلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے طاق جفت اسکیم کے چلتے چہارشنبہ کے روز ایک رکن پارلیمنٹ  گھوڑے پر پارلیمنٹ پہنچے۔ آسام کے تیجپور سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے ایم پی رام پرساد شرما گھوڑے پر سوا ہوکر ایوان پہنچے انھیں سڑک پر گھوڑے پر دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑگئے۔ انھوں نے اپنے گھوڑے پر ایک بیانر بھی لگایا جس پر لکھا تھا کہ یہ آلودگی سے پاک سواری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دو دن پہلے ایک رکن نے پارلیمنٹ میں طاق جفت کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

انھوں نے احتجاج کے طور پر ایوان پہنچنے کے لئے اس سواری کا انتخاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button