شادی کے فوری بعد دلہے کی موت

شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہے کی موت سے شادی کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی۔ ریاست کرناٹک بلاری ضلع کے کٹور سے تعلق رکھنے والے کوٹریش کی اپنی رشتہ دار کی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔ جس وقت لڑکی کا کنیا دان کیا جارہا تھا دلہا سینے میں درد سے اچانک چکرا کر گرپڑا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ دلہے کی اچانک موت سے تقریب درہم برہم ہوگئی۔