انٹر نیشنل

کنگ فیصل ایوارڈ 2023 کے ناموں کا اعلان

ریاض ۔ کے این واصف

“کنگ فیصل فاؤنڈشن” نے جمعہ کے روز سال ۲۰۲۳ کے “کنگ فیصل ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان کیا۔
سعودی عرب میں 2023 کا کنگ فیصل انعام جیتنے والوں میں ایک ایک اماراتی، مراکشی، جنوبی کوریا، دو برطانوی اور تین امریکی شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ باوقار ایوارڈ کورونا کی ویکسین تیار کرنے والوں، نینو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں، عربی زبان و ادب، اسلامی علوم اور اسلام کے لیے خدمات میں سے ہر ایک میں ممتاز شخصیات کو تسلیم کرتا ہے۔
کنگ فیصل ایوارڈ جنرل سیکرٹریٹ نے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’2023 کے کنگ فیصل انعام کی سلیکشن کمیٹیوں نے سوموار سے بدھ تک ہونے والے باریک بینی سے غور و خوض کے بعد انعام کی پانچ کیٹیگریز کے لیے فیصلے کیے ہیں جن میں اسلام کی خدمت، اسلامی مطالعہ، عربی زبان و ادب، طب اور سائنس شامل ہیں۔
کنگ فیصل انعام فارسروس ٹو اسلام 2023 مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات کے شیخ ناصر بن عبداللہ اور جنوبی کوریا کے پروفیسر چوئی ینگ کِل حمد کو دیا گیا ہے۔
اسلامی فن تعمیر کے موضوع پر 2023 کا کنگ فیصل پرائز فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے پروفیسر رابرٹ ہلن برینڈ کو دیا گیا ہے۔
اس سال کا کنگ فیصل ایوارڈ برائےعربی زبان و ادب، کلاسیکی عربی بیانیہ اور جدید نظریات کے موضوع پر مراکش کے پروفیسرعبدالفتاح کلیتو کو دیا گیا ہے۔
کنگ فیصل ایوارڈ برائے میڈیسن برائے 2023 جو وبا اور ویکسین کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے، مشترکہ طور پر امریکہ سے پروفیسر ڈین ہنگ باروچ اور برطانیہ سے پروفیسر سارہ کیتھرین گلبرٹ کو دیا گیا ہے۔
کنگ فیصل پرائز برائے سائنس اس سال کیمسٹری میں مشترکہ طور پر امریکہ سے پروفیسر جیکی یی رو ینگ اور پروفیسر چاڈ الیگزینڈر میرکن کو دیا گیا ہے۔
اس سال دو خواتین سائنسدانوں کو میڈیسن اور سائنس کیٹیگریز میں کنگ فیصل پرائز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button