کریمنگر میں بیوی کےہاتھوں شرابی شوہر کا قتل

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ جیوتی نگر پولیس اسٹیشن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اناپورنا کالونی میں یہ واردات پیش آئی۔ 49 سالہ کمرایا روزانہ شراب پی کر گھر آتا اور بیوی سے جھگڑتا تھا۔ مسلسل ظلم سے تنگ آکر آج جب شوہر نشہ میں دھت جیسے ہی گھر پہنچا اس کی بیوی نے ساڑی سے شوہر کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔