نیشنل

بی جے پی لیڈرشاہنوازحسین کے خلاف ریپ کیس درج کرنے عدالت کا حکم

ئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرنے کی ہدیت دی ہے، ساتھ ہی عدالت نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات تین ماہ کے اندرمکمل کرلے۔

دہلی ہائی کورت کی جسٹس آشا مینن کی بنچ نے متاثرہ کی جانب سے کچھ سالوں قبل دی گئی شکایت پر کہا کہ تمام حقائق پر نظر ڈالنے کے بعد یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ پولیس کی دلچسپی ایف آئی آر درج کرنے میں نہیں ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جنوری 2018 میں ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے شاہواز حسین کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ شاہنواز حسین نے چھتر پور میں واقع فارم ہاؤس میں انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا اورجان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

واضح رہے کہ شاہنواز حسین بی جے پی کے اہم لیڈر ہیں۔ وہ بہار سے ایم ایل سی ہیں اور بہار کی سابقہ جے ڈی یو-بی جے پی کی مخلوط حکومت میں وزیرکے عہدہ پرفائز رہ چکے ہیں۔ عدالت کے حکم کے بعد شاہنواز حیسن سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button