ایک سال میں 32 ہزار 77 خواتین عصمت ریزی کا شکار

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ ہندوستان میں ایک سال کے دوران 32 ہزار 77 عصمت ریزی کے واقعات یپش آئے۔ انھوں نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے حوالہ سے کہا کہ سال 2015 میں 32،077 عصمت ریزی کے واقعات پیش آئے ان میں سے 1،706 معاملات اجتماعی عصمت ریزی کے ہیں۔ انھوں نے بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے متاثرین کے ساتھ ہے۔ عسمت ریزی کا شکار لڑکیوں اور خواتین کی مدد کے لئے 200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔