تلنگانہ

تلنگانہ ملک بھرکیلئے مثالی گورنر کا یوم جمہوریہ تقریب سے خطاب

حیدرآباد ۔26جنوری(اردولیکس) گورنرتلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن نے نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کو دوسری ریاستوں کیلئے مثالی قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے قومی پرچم لہرایا اور سکندرآباد پریڈ گراونڈ پر پر اثر تقریب میں سلامی لی۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹی ایس آئی پاس متعارف کرواتے ہوئے 6070 صنعتوں کو تمام منظوریاں دی ہیں جن میں سے 2000 نے پہلے ہی پیداوار شروع کردی ہے۔ ان نئی صنعتوں کے ذریعہ ریاست کو 1.18 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے اور 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔ مینو فیکچرنگ کے شعبہ میں حکومت کی مساعی کے سبب ریاست کی گھریلو مجموعی پیداوار کی شرح قومی اوسط 11 کے برخلاف 13.9 فیصد سال 2016-17ء میں ہوگئی ہے۔ مالی سال 2016-17ء میں ریاست کی فی کس آمدنی قومی سطح کی 1,03,219 کے برخلاف 1,55,216 دیکھی گئی۔ تقریب میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ‘ وزرا‘ ارکان مقننہ‘ دفاع اور دیگر اعلیٰ افسر ان کے ارکان خاندان اہم شخصیتوں میں موجود تھے جنہوں نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ قبل ازیں چندر شیکھر راؤ نے یادگار شہیداں پہنچکر شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button