جنرل نیوز

دھرم پوری بلز نظام آباد میں مسلم قبرستان کی منسوخی مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ : سابق صدر ضلع مجلس و ڈپٹی مئیر یم اے فہیم 

دھرم پوری بلز نظام آباد مسلم قبرستان کی منسوخی کی کوششوں کی مذمت 

 شمشان گھاٹوں کی تعمیر کروڑہا روپے خرچ 

 سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈپٹی ‌ مئیر یم اے فہیم کی تشویش

نظام آباد 22 /مئی ( پریس نوٹ) سابقہ صدر ضلع مجلس و سابقہ ڈپٹی مئیر بلدیہ نظام آباد مسٹر یم اے فہیم نے نظام آباد کے مضافاتی علاقہ دھرم پوری ہلز نزد ٹمریز کامپلیکس اسکول کے پاس مسلم قبرستان کیلئے مختص کی گئی سرکاری  اراضی (3،5) ایکٹر کو منظم سازش کے تحت واپس حاصل کی جارہی کوششوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر میں آئے دن بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کیلے موجودہ قبرستان ناکافی ہو رہے ہیں

 

قدیم قبرستان بودھن روڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے مسلمانوں کو قبرستان کیلئے دیگر مقامات پر اراضی مختص کرنے کے دیرینہ مطالبہ پر انکے دور ڈپٹی میٹر بلدیہ حکومت نے دھرم پوری ہلز میں( 3،5) ایکڑ اراضی باقاعدہ طور پر مختص کی اور مسلم قبرستان کی حفاظت کیلئے احاطہ دیوار کی تعمر اور گیٹ نصب کرنے کیلئے (4) کروڑ روپے فنڈ منظور و مختص کیا گیا سال 2017 ء میں اس کام کیلئے ٹینڈرس طلب کرتے ہوئے عادل آباد ضلع کے کنٹراکٹر ممتاز احمد خان کو کام مختص کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کئے گئے

 

اس کام کے کنٹراکٹر خورشید اور عظیم نے (40) لاکھ روپے کا کام کرتے ہوئے پارٹ پیمنٹ بل بھی حاصل کیا لیکن اس کے مسلم قبرستان میں کئی مسلمانوں کی تدفین بھی عمل میں آچکی ہے لیکن اب یہی مسلم قبرستان کیلئے مختص اراضی کو منسوخ کرنے اور ڈیری فارم کے پاس صرف( 5,5) ایکٹر اراضی کی مختص کرنے کی باز گشت کی جا رہی ہے

 

مسلمانوں کے ساتھ دھو کہ دہی و دغابازی کی مذموم کوشش ہے سابقہ صدر ضلع مجلس وڈپٹی ‌میئر یم اے فہیم نے کہاکہ ریاستی حکومت مسلم قبرستانوں ، شمشان گھاٹ ہائی جنک و یج و نان ویج مارکٹس کی تعمیر ،سلاٹر ہاوز کی تعیر کیلئے کروڑ ہا ر وپے فنڈ مختص کی ہے اسی فنڈ سے دھرم پوری ہلز نزد ٹمریز اسکول و اہل حدیث عید گاہ کے پاس مسلمانوں کیلئے (3،5) ایکٹر اراضی مختص کرتے ہوئے (4) کروڑ روپے فنڈ منظور بھی کی اور کچھ حد تک (40) لاکھ روپے کا کام بھی انجام دیا جا چکا ہے ایسے میں قبرستان کی مختص کردہ اراضی کو منسوخ کرنا مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

 

انہوں نے کہا کہ مسلم قبرستان کیلئے مزید دیگر مقامات پر اراضی مختص کرنے کی شدید ضرورت ہے لیکن دھرم پوری ہلز کی قبرستان کی مختص کردہ اراضی کی منسوخی قطعی ناقابل برداشت ہے جس کے خلاف لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں حج ہاوز کی عدم تعمیر اور صرف خوش کن اعلانات کے بجائے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ جیسے چھوٹے مقام پر جدید حج ہاوز تعمیر کیا جاتا ہے

 

شمشان گھاٹوں کی تعمر پر نظام آباد میں کروڑہا روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن نظام آباد میں کثیر مسلم آبادی ہونے کے باوجود حج ہاوز تعمیر نہیں کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کو قبرستان کیلئے درکار اراضی مختص کی جاتی ہے غور طلب ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button