نیشنل

ریاست بہارمیں بارش اوربجلی گرنے سے 37 اموات

نئی دہلی 20 مئی( اردو لیکس) ریاست بہار کے مختلف حصوں میں بجلی گرنے اور بارش سےمتعلق واقعات میں 37 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔ متاثرین میں سے زیادہ تر اپنےکھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔ سب سے زیادہ 9 افراد بھاگلپور میں ہلاک ہوئے ہیں،مظفرپور میں 7 اور ویشالی ضلع میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کاتیہار، کشن گنج، دربھنگا اورنالندا سمیت 17 اضلاع سے 18 اموات کی اطلاعات ہیں۔ بارش کی وجہہ سے درختوں اوربرقی کھمبوں کے ریلوے ٹریک اورسڑکوں پرگرنے کی وجہہ سے آمدورفت میں خلل پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button