مسلم آئی اے ایس ٹرینگ کے لئے 28 مئی کو انٹرنس امتحان

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم طلبا کو آئی اے ایس اور دیگر سیول سرویس امتحانات کی ٹرینگ دینے کے لئے 28 مئی کو انٹرنس ٹسٹ منعقد ہونے والا ہے اس ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 50 طلبا کا انتخاب کرتے ہوے انہیں ٹرینگ دی جاے گی.5 ستمبر سے ٹرینگ کا آغاز ہوگا.تلنگانہi حج کمیٹی کے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور کے مطابق ملک کے 6 شہروں میں انٹرنس امتحان منعقد ہوگا.جس میں حیدراباد بھی شامل ہے خواہشمند طلبا 10 مئی تک آن لائین طریقہ سے سنٹرل حج کمیٹی کے ویب سائٹwww.hajcommittee.com پر درخواست داخل کرسکتے ہیں انٹرنس امتحان میں کامیاب طلبا کا 16 اور 17 جولائی کو ممبی کے سنٹرل حج کمیٹی کے دفتر میں پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ اور اوورل انٹریو ہوگا.جس میں منتخب 50 طلبا کو سیول سرویس کی ٹرینگ دی جاے گی.