جرائم و حادثات

جاتراجانے کے دوران حادثہ، باپ بیٹا ہلاک 4 بھکت زخمی

حیدرآباد31 جنوری(اردولیکس) میڈارم جاترا میں شرکت کیلئے جانے کے دوران ہوئے سڑک حادثہ میں دو بھکت ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج ریاست تلنگانہ ،ضلع جئے شنکرکے تاڑوائی منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاری نے آٹوکو ٹکردےدی، آٹو میں سوارباپ بیٹا انجیا اورنوین ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ یہ آٹو بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے چیوٹی گوڑم سے بھکتوں کو لے سمکا سارلماں جاترا لے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button