تلنگانہ

دیورکدرہ حلقہ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

نارائن پیٹ :28 اکتوبر (اردو لیکس) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تین دن کے وقفہ کے بعد آج ضلع ناراٸن پیٹ مریکل مقام سے ہوتے ہوٸے محبوب نگر ضلع کے دیورکدرہ حلقہ میں یاترا داخل ہوٸی۔اس یاترا میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں شریک تھے اور ان کے ہمراہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی،سی ایل پی قاٸد بھٹی وکرام مارکہ مدھو یاشکی گوڑ اور جی ایم آر ٹی پی سی سی سکریٹری،ٹی پی سی سی آرگناٸزر کونڈا پرشانت ریڈی،پردیپ کمار گوڑ دیگر قاٸدین بھی ساتھ چل رہے تھے

 

۔یاترا کے دوران عوام نے جگہ جگہ راہول گاندھی کا استقبال کیا اور راہول گاندھی ہاتھ ہلاکر عوام کے خیر مقدم کا جواب دے رہے تھے۔راہول گاندھی نے الزام عاٸد کرتے ہوٸے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں اور یہ دو پارٹیاں ایک ساتھ مل کر کام کرتی ہیں دہلی میں ٹی آر ایس بی جے پی کی مدد کرتی ہے اور تلنگانہ میں بی جے پی ٹی آر ایس کی مدد کرتی ہے اور یہ دو پارٹیاں پیسوں کی سیاست کرتی ہیں اور پیسوں سے ایم ایل ایز کو خرید کر سرکار گرانے کا کام کرتی ہیں۔اس یاترا میں سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکن شریک ہیں جگہ جگہ پارٹی کی جانب سے شاندار استقبال کیا جارہا ہے عوام بھی راستے میں اس یاترا میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button