تلنگانہ

حیدر کون ہے وہ کہاں سے آیا؟ تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی _

حیدر آباد -28نومبر (اردولیکس) بی جے پی کے ریاستی صدر و مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے فوری بعد حیدر آباد کے نام کو ہر حال میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ حیدر آباد کو بھا گیہ نگر کا نام دیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے سوال کیا کہ حیدر کون ہے؟ وہ کہاں سے آیا؟ حیدر آباد کے نام کیوں تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ کیا ہمیں اس کے نام کی ضرورت ہے؟ میں پوچھ رہا ہوں کس چاہیے حیدر کا نام؟ بی جے پی اقتدار میں آنے کے فوری بعد حیدر کے نام نکال کر بھا گیہ نگر میں نام کیا جائے گا۔ کیوں تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ مدراس کا نام چنئی کردئے ۔کلکتہ کا نام کولکتہ تبدیل کرنے پر اسی طرح بمبئی کا نام ممبئی میں تبدیل کرنے پر کیوں حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔کشن ریڈی نے کہا کہ اب تک ملک کے کئی شہروں کے ناموں کو تبدیل کر دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button