حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ گیٹیڈ کمیونٹی سیناری ویلی، ولا نمبر 5 میں رہنے والے تاجر شام سندر شرما کے مکان سے کل رات چوروں نے نقد رقم اور سونے کے زیورات جملہ مالیت دیڑھ کروڑ روپئے کا  سرقہ کرلیا۔

معلوم ہوا ہےکہ سارقین نے 5 لاکھ روپئے نقد رقم، ایک کیلو سونے کے زیورات قیمتی ہیروں کے سیٹس کے علاوہ دیگر سامان کا بھی سرقہ کرلیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سارقین کی نشاندہی کے کام میں مصروف ہے۔