جنرل نیوز

نظام آباد یم یل سی کوبتا کی جانب سے صحافیوں کیلئے روزانہ ظہرانہ کا نظم – نظام آباد پریس کلب میں تمام صحافیوں کیلئے طعام کا اہتمام 

نظام آباد 15 سٹمبر (اردو لیکس ) نظام آباد یم یل سی  کے کویتا  نے نظام آباد ضلع میں واقع گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل نظام آباد ، بودھن اور آرمور ہاسپٹیل ، گورنمنٹ سنٹرل لائیبریری خلیل واڑی نظام آباد میں مریضوں کی تیمار داری کرنے والے۔ لائیبریری میں مطالعہ کیلئے آنے والوں کو روزانہ دو پہر کے طعام کا مفت انتظام گذشتہ کئی برسوں سے کرتی چلی آرہی ہیں اور اب نظام آباد شہر میں صحافتی میدان میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کیلئے نظام آباد پریس کلب میں آج سے دو پہر میں مفت طعام کا نظم شروع کیا ہے جس سے صحافتی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے

 

آج نظام آباد پر یس کلب میں(100) سے زائد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وسنیئر جرنلسٹ نے ظہرانہ میں حصہ لیتے ہوئے طعام کیا ہے اس موقع پر نظام آباد پر یس کلب صدر بی شیکھر۔ جنرل سکریٹری راج ننگم ، ضلع صدر جر نلسٹ یونین ببولی نرسیا ، سینئر جرنلسٹ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر TUWJ احمد علی خان نے نظام آباد یم یل سی مسز کے کو پتا سے نظام آباد کے صحافیوں کیلئے دوپہر میں مفت طعام کا نظم کر کے تلنگانہ ریاست کی تاریخ میں منفرد مثال قائم کی ہے جس کا والہانہ خیر مقدم کیا جا تا ہے جرنلسٹ یونین قائدین نے کہاکہ نظام آباد یم یل سی مسسز کے کو یتا ابتداء سے ہی صحافیوں کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہیں اور صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی دلچسپی لیتی رہتی ہیں اور انکی مشکلات کو دور کرنے کیلئے دریا دلی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ بھی کرتی چلی آرہی ہیں

 

نظام آباد یم یل سی مسز کے کویتا نے حالیہ دنوں میں نظام آباد پریس کلب آکر تمام صحافیوں کو اندرون دیڑھ ماہ رہاہشی اراضی کے پٹہ جاٹ منظور کرواتے ہوئے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ آج نظام آباد پر یس کلب میں نظام آباد یم یل سی مسز کے کو یتا کی جانب سے شروع کئے گئے دوپہر کے طعام میں دیوا کر گوڑ – پنچا ریڈی سری کانت سریندر،دیوی داس راجیش ، جئے پال، سندیپ سریکانت ، موہن ،نریندر سرنیواس اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کرتے ہوئے طعام کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button